اردو محفل فورم پر روبی آن ریلز کا کورس

November 11th, 2008 by Nabeel

السلام علیکم،

اردو محفل فورم پر عنقریب روبی آن ریلز کا ایک کورس شروع کیا جائے گا۔ یہ کورس سعود عالم (ابن سعید) آفر کر رہے ہیں۔ اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو زبان میں ہوگا اور غالبا اسی اعتبار سے منفرد بھی ہوگا۔ روبی آن ریلز حالیہ دور کا ویب اپلیکیشنز ڈیویلپمنٹ کا مقبول ترین فریم ورک ہے جو کہ روبی پروگرامنگ لینگویج پر مبنی ہے۔ اس کورس میں شمولیت کے لیے اس ربط سے رجوع کریں۔

ذیل میں اس کورس کی ابتدائی آؤٹ لائن فراہم کی جا رہی ہے:

0- پری کورس: ڈاؤن لوڈ، تنصیب اور اسی قسم کے دوسرے روابط کی فراہمی
1- ریلس پروجیکٹ سیٹ اپ اور ڈائریکٹری اسٹرکچر کا تعارف
2- سکیفولڈنگ scaffolding کا جادو اور پروجیکٹ پروٹوٹائپنگ
3- ایم وی سی (ماڈل، ویو، کنٹرولر) نظام کا تعارف اور ڈرائی (ڈؤنٹ رپیٹ یورسیلف)
4- ایکٹیو ریکارڈ کا تعارف
5- ریسٹ فل ریلس
6- ریسٹ فل ریلس اور نیسٹیڈ‌ رسورس
7- جیمس اور پلگ انس
8- یونٹ ٹیسٹنگ
9- فائنل پروجیکٹ (2 ہفتے)
10- مجموعی گریڈنگ اور تقسیم اسناد

اس کورس میں بلا معاوضہ ہواجا سکتا ہے لیکن اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے کی شرط اس میں باقاعدگی سے شرکت اور وقت پر اسائنمنٹس کا مکمل کرنا ہے۔ اس کورس کا انعقاد کرنے والے سعود عالم ایک پروفیشنل سوفٹویر ڈیویلوپر ہیں جن کی اردو کمپیوٹنگ اور اوپن سورس سوفٹویر کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں۔ یہ کورس موجودہ دور کے ایک مقبول عام ویب اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ فریم ورک سیکھنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ نوٹ کریں کہ اس کورس میں شرکاء کی تعداد محدود ہے، اس لیے اس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد سعود عالم سے رابطہ کریں۔ اس کورس سے متعلق مزید معلومات اردو محفل فورم پر فراہم کی جائیں گی۔

والسلام

Alvi Nastaleeq Update

November 10th, 2008 by Nabeel

السلام علیکم،
دو روز علوی امجد نے علوی نستعلیق فونٹ میں چند خامیوں کو دور کرکے اس کا نیا ورژن ریلیز کیا ہے۔ یہ خامیاں زیادہ تر حروف کے جڑاؤ میں غلطیوں سے متعلق تھیں۔ علوی نستعلیق کے نئے ورژن کو اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔یہ ربط آپ کو اس صفحے پر لے جائے گا جہاں سے آپ فونٹ کے استعمال کی شرائط سے متفق ہونےکے بعد اسے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔

نوٹ کریں کہ اس مرتبہ علوی نستعلیق فونٹ‌ کے نام کے ساتھ ورژن نمبر شامل نہیں ہے۔ جو دوست نئے فونٹ کے لیے اپنی ویب سائٹ کی سٹائل شیٹ میں ترمیم کریں، انہیں چاہیے کہ وہ پرانے نام کو بطور بیک اپ فونٹ کے باقی رکھیں تاکہ ویب پیج ان سسٹمز پر بھی درست ڈسپلے ہو جہاں ابھی تک پرانا فونٹ موجود ہے۔

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

Alvi Nastaleeq

November 1st, 2008 by Nabeel

Alvi Nastaleeq, Dawning of a new era in Urdu Computing

اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ خواب ایک ایسا نستعلیق فونٹ رہا ہے جو نوری نستعلیق جیسی خوبصورتی کا حامل ہو۔ بالآخر علوی نستعلیق فونٹ کے اجراء سے اردو کمیونٹی کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔ اس فونٹ کے خالق امجد حسین علوی نے یہ فونٹ تخلیق کرکے اور اسے عوام الناس کے فائدے کے لیے بلامعاوضہ فراہم کرکے بلاشبہ ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ علوی نستعلیق فونٹ کے اجراء کے اردو کمپیوٹنگ پر مرتب ہونے والے اثرات کا ادراک کرنے کے لیے ہمیں ایک مدت درکار ہوگی۔ اگرچہ اپنی ابتدائی ریلیز میں علوی نستعلیق فونٹ بنیادی طور پر ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز میں استعمال کے لیے ہے لیکن اس کے باوجود ویب پر اس کی پرفارمنس بہت شاندار ہے اور اس کا ڈسپلے بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ذیل میں ایک علوی نستعلیق فونٹ کے محفل فورم میں استعمال کا ایک سکرین شاٹ موجود ہے:

محفل فورم میں علوی نستعلیق پر مبنی ایک علیحدہ سٹائل بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس سٹائل میں شامل اردو ایڈیٹر میں بھی علوی نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ ذیل میں اس اوپن پیڈ میں علوی نستعلیق کے استعمال کے ساتھ ایک سکرین شاٹ موجود ہے:

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

علوی نستعلیق کے اجراء سے اردو کمپیوٹنگ کو ایک نئی جہت ملے گی اور کئی نئے پراجیکٹس کی راہ ہموار ہوگی۔ اس فونٹ کے خالق امجد حسین علوی کی اس سلسلے میں تفصیلی پوسٹ اس ربط پر موجود ہے۔ ذیل میں میں اس کا اقتباس پیش کر رہا ہوں۔

کاروانِ عہد

“طلوع اردو”

فاروق سرور خان
23 مارچ 1988
یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی مدد سے کمپیوٹر، گرافکس ٹرمینل اور پلاٹر کی مدد سے ڈرائنگ کرنے کے لیئے کہا۔ پلاٹر پر پلاٹ کرنا تو شاید ایک آسان کام ہوتا، لیکن اس سے بھی مشکل کام یہ تھا کہ کیا بنایا جائے۔ مجھے خیال آیا کہ اردو کے حروف تہجی الف سے یے تک لکھتا ہوں۔ ان کو کروی لینئیر فارمولوں میں بیزئیر قوسوں کی مدد سے بناتا ہوں، بچپن کا تختی لکھنا کام آیا، پہلے حروف ہاتھ سے لکھے اور پھر ان کو قوسوں اور لکیروں کی شکل دی، بیزئیر اوزان لگائے اور چند دنوں میں صرف آؤٹ‌لائین والے اور بھرے ہوئے دونوں طرح کے کوئی 36 حروف میرے سامنے تھے۔ جو میں نے کسی خواب و خیال کے بغیر اپنے اسائنمنٹ کے لئے جمع کرادئیے۔ کوارٹر کے آخری دن، حسب عادت و دستور، ڈاکٹر برگس نے طالب علموں کے نام لے کر ان کے اسائنمنٹ واپس کرنے شروع کئے۔ میرا نام پکارا مسٹر خان! میں اٹھ کر چلا تو اسی دوران اس نے میرا جمع کیا ہوا کام ساری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا ،—- بہترین کام، میری بیوی کو یہ یورڈو کیریکٹرز بہت پسند آئے۔—-
ستاروں‌ بھری آنکھوں نے بڑا سا A بہت بعد میں دیکھا اور اردو کو جدید ٹیکنالوجی کے آسمان پر طلوع ہوتے ہوئے پہلے دیکھا! یہ اسی وعدہ کی تکمیل کا دن ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ دن دور نہیں، جب آپ کے اردو پیغامات الیکترونی مواصلاتی نظام سے گذرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں مجھ سے بہتر، ذہین اور محنتی برادران اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

۲ نومبر ۲۰۰۸ء
ہاں!۔۔۔ یہ فاروق سرور خان کے دیکھے ہوئے خواب کی تکمیل کا ایک اور عہد ساز دن ہے۔ شائد اس بار تقدیر کےپرندے کو میرے سر پر متمکن ہونا تھاتاکہ یہ عظیم خدمت میرے ہاتھوں سے انجام پا سکے۔ لیکن ۔۔۔یہ تو اس کارواں کا ایک عارضی پڑاؤ ہے ۔۔۔۔۔آگے ہر قدم ۔۔۔ہر گام پر ۔۔نئی منزلوں ۔۔۔ نئے راستوں پر یہ کارواں اپنی فتوحات کا جھنڈا گاڑتا چلا جائے گا۔ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بعد کتنے اور لوگ اس عہد کو نبھانے کا عزم لے کر اس کارواں کے ہم رکاب بنتے رھیں گے اوریوںمرزا جمیل احمد کا چلایاہوا یہ کاروانِ عہد ہر دور میں اپنی منزل کی طرف اسی شان سے رواں دواں رہے گا۔ آج اسی کارواں کے ایک ادنی ٰمسافر کی حیثیت سے میں اسی عزم کوپھر دوہرانے کی سعادت حاصل کروں گا کہ ٹیکنالوجی کا آسمان جتنا بھی بلند کیوں نہ ہوتا جائے ہم اس پر اپنی قومی زبان کے ستارے کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور سب سے روشن دیکھنا چاہیں گے۔ ہمارے ارادے جوان ہیں اور نگاہیں آسمان پر ہیں یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے۔

آج کا دن فاروق سرور خان کے نام جن کی وطن سے محبت اور خلوص سے مجھے اور میرے جیسے نمعلوم کتنے اور لوگوں کو ایک جذبہ اور جدوجہد کا ولولہ ملا اوریقیناًملتا رہے گا۔ یوں یہ سلسلہ قائم و دائم ہے ۔

اس فانٹ کی تیاری میں محترم شاکر القادری صاحب کی ہرلمحہ کی حوصلہ افزائی کا بے انتہا شکر گذار ہوں۔ جنہوں نے اپنی قیمتی وقت اور پرخلوص دعاوں سے ہر ممکنہ مشاورت دی۔ اسی طرح القلم فورم کو سالگر ہ کی مبارکباد دینا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جس پر مجھے بہت زیادہ اپنائیت ملی۔ اتنا خلوص اور محبت تو میرے جیسے کم مایہ انسان کی توقعات کی بلندیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ اللہ آپ ساتھیوں کو کو ترقی و عظمت سے نوازے۔

اور اب شائد آپ شدت سے اس گھڑی کے انتظار میں ہوں گے جب علوی نستعلیق آپ کے ہاتھوں میں ہو تو میرے خیال میں وہ لمحہ اب آگیا ہے میں آپ کے اور علوی نستعلیق کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا۔ یہ اب آپ کی دسترس میں ہے۔ آپ اس کے سکرین شارٹس سے بخوبی آشنا ہیں۔ اس لئے مزید کسی سکرین شارٹس کی ضرورت نہیں۔ یہ فانٹ اپنے آپ کو خود منوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

October 26th, 2008 by Nabeel

السلام علیکم،

مائی بی بی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے جو کہ اپنی فیچرز میں وی بلیٹن سے مشابہت رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ممبر سائلنٹ کلر نے اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کی تیاری کا آغاز کیا۔ اس کام میں مجھے قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مائی بی بی میں prototype.js جاوا سکرپٹ لائبریری کا استعمال ہو رہا ہے اور اردو ایڈیٹر (اردو ویب پیڈ) کی موجودگی میں prototype.js درست کام نہیں کرتی۔ اسی لیے میں نے علیحدہ سے اردو ویب پیڈ کا ایک ورژن تیار کیا جو کہ prototype.js سے کمپیٹیبل ہے اور اس طرح مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن ممکن ہوئی۔ میں مائی بی بی کا ایک اردو پیکج کا بیٹا ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں نے اس کےترجمے میں کچھ اصلاح کی کوشش کی ہے لیکن ابھی بھی اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ اردو مائی بی بی پیکج میں اردو گرافکس بھی شامل ہیں۔ میں نے اردو مائی بی بی کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن بھی سیٹ اپ کر دی ہے۔ آپ دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس کی ٹیسٹنگ کریں اور اس کے استعمال میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ اس سوفٹویر میں بہتری لائی جا سکے۔

اردو مائی بی بی کی ڈیمو انسٹالیشن
اردو مائی بی بی پیکج ڈاؤنلوڈ کریں

ذیل میں اردو مائی بی بی کی ٹیسٹ انسٹالیشن کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے جا رہے ہیں:

Urdu Mehfil Forum Celebrates its Third Birthday

July 1st, 2008 by Nabeel

card.jpg

Urdu Mefil Forum is celebrating its third birthday. Happy birthday Urdu Mehfil. Many happy return.

آج اردو محفل فورم کی تیسری سالگرہ ہے۔ سالگرہ مبارک اردو محفل۔

جرعہ جرعہ

June 18th, 2008 by Shagufta

جرعہ جرعہ

اردو لائبریری ایک تعارف

۱

اگر رات کو اچانک آنکھ کھل جائے جیسے میری ابھی کھل گئی ہے تو میں یہ سب لکھنے بیٹھ گئی ہوں لیکن ممکن ہےآپ کا لکھنے کو دل ہی نہ کرے بلکہ کوئی کتاب پڑھنے کو دل چاہے اور آپ کے پاس کتاب ہی نہ ہو بلکہ کمپیوٹر ہو اور آپ چاہیں کہ کمپیوٹر پر ہی کوئی کتاب مل جائے ۔ ۔ ۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کسی علمی موضوع پر تحقیق کر رہے ہوں اور کوئی خاص حوالہ درکار ہو اور کہیں سے دستیاب نہ ہو رہا ہو ۔ ۔ ۔

فکشن ہی پسند ہو کچھ اور پڑھنے کو دل نہیں ۔ ۔ ۔

یہ جاننا ہو کہ اُردو کی ابتدائی شکل کیا تھی اور وقت کے ساتھ ارتقاء جیسی اصطلاح نے اردو کے ساتھ کب کیا کیا کُچھ کیا اور کون کون سے رُوپ اسے عطا کیے ۔ ۔ ۔

سنجیدگی سے بیزاری ہے کچھ طنز و مزاح کا پیرایہ چاہیے ۔ ۔ ۔

نام کی پرواہ کیے بغیر چند افراد کو کسی ایک جگہ بے لوث کام کرتے دیکھنا ہو ۔ ۔ ۔

تاریخی حوالوں میں کوئی سرا دھندلا ہو واضح نہیں ہو رہا ہو ۔ ۔ ۔

زندگی کے متنوع موضوعات پر اردو زبان میں متن کا منبع ۔ ۔ ۔

بچوں کو اردو نے کیا دیا ، یا خواتین کی نمائندگی میں کچھ کر دار ادا کیا کہ نہیں ۔ ۔ ۔

علمی و تحقیقی و تاریخی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اردو نمائندہ متون ،

یا پھر کلاسیکل ادب چاہیے

اور شعراء میں صرف غالب کی تلاش ہو

آنے والے وقت میں اردو ڈیجیٹل لائبریری ایسے بہت سے امور کا احاطہ کرے گی ۔

کیسے ۔ ۔ ۔

دیکھیں ۔ ۔ ۔

۔ ۔ ۔ سوچیں ذرا آپ غالب کے دیوانے ہیں اور غالب سے ملنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن اس دور میں غالب سے آپ ملیں گے کیسے ۔ ۔ ۔ حضرت غالب کو تو بہت جلدی تھی سو وہ دنیا مین آ کے چلے بھی گئے۔ اپنے پیچھے اپنی نشانیاں چھوڑ کر ۔ ۔ ۔ اب ہم آپ بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے۔ ۔ ۔ پر۔ ۔ ۔ غالب تو گئے۔ ۔ ۔ لیکن غالب بھی کم ہشیار نہیں تھے غالب کو یہ علم غیب ضرور تھا کہ آنے والے وقتوں میں ان کے کیسے کیسے دیوانے آنے ہیں۔ شعراء تو اور بھی بہت ہیں کہ آج تک نام کمایا لیکن غالب کی حساسیت اور ذہانت نے آج تک غالب کو باقی سب سے جدا رکھا ہے ۔ غالب کی خاصیت تھی کہ اس دور میں بھی رسل و رسائل کے ذرایع کو یوں استعمال کیا جیسے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ۔ ۔ ۔ بلکہ غالب کی کمیونیکیشن آج کے دور سے بھی کہیں بہتر تھی۔ جب تک زندہ رہے اپنے اندر تنہائی کا ہجوم پالا ، باہر کی دنیا میں جہان گہما گہمی تخلیق کیے رکھا اور دنیا سے رخصت ہو کے بھی رخصت نہ ہوئے،غالب کے غم بھی نرالے تھے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ زندگی میں کیا چیز ہو سکتی ہے ، لوگوں کے ہجوم میں اپنی سوچ میں تنہا ہونا اور خدا یہ غم ہر کسی کو دیتا بھی نہیں اور جسے دیتا ہے دل کھول کے دیتا پھر۔۔۔ غم کے ساتھ مکمل زندہ دلی سے جینا غالب کا کام تھا سو غالب نے کیا۔ ۔ ۔ مجھے تو لگتا ہے غالب کو اپنے متنوع رہنے کی بڑی فکر رہی ہوگی کہ مختلف زاویوں سے اردو زبان کو کئی جہات عطا کر دیں تبھی تو عشاقان غالب نے جہاں سے جو بھی غالب کے نام پر دستیاب ہوا محفوظ کرنے پر تُل گئے ۔ ۔ ۔ جس کے ہاتھ میں دیکھیں کوئی نہ کوئی نسخہ غالب کے نام پر لیے کھڑا ہے اب ایک وقت میں کتنے نسخے سنبھالے جائیں۔ ۔۔خاص طور پر اس افراتفری کے دور میں اور ہم اردو لائبریری کے لوگ سب ٹھہرے سہل پسند کہ ایک وقت میں ایک ہی نسخہ ہو جس میں سب کچھ ہو ۔ ۔ ۔ سو طے پایا کہ اردو ویب نسخہ خود ترتیب دے جو دراصل ہو گا تو غالب کا ہی لیکن ذرا سب پہ بھاری کہ سب کچھ اس میں سما جائے۔ یہ رستہ دکھانے کا قصور اعجاز اختر انکل کا تھا اس محاذ پر کمر بستہ ہونے والوں میں اعجاز اختر ، نبیل نقوی ، شمشاد ،شعیب افتخار ، محب علوی ، رضوان اور سیدہ شگفتہ شامل تھے، پھر جویریہ مسعود کا نزول اور ہم سب کو سکون حاصل ہو گیا کہ جویریہ کا کام ہے سو جویریہ کو ہی ساجھے۔ جویریہ سے کوئی پوچھے ، خاتون، آپ کا عقیدہ کیا ہے تو عین ممکن ہے آگے سے فرما دیں ۔ ۔ ۔ غالب
:)

اب بھلے عقیدہ ہو کہ عقیدت کام تو کچھ کر ہی ڈالا ہے ، خدا کی قدرت کہ رہتی بھی ایسی جگہ ہیں کہ جہاں ایکو سسٹم بر قرار رکھنے اور درجہ حرارت میں متوازن اتار چڑھاو کے لیے بم دھماکوں کا استعمال عام ہو چلا ہے سو بغیر بتائے منظر سے غائب ہو جاتی ہیں اور مہینوں بعد ابھرتی ہیں تو غالب پر ایک نئی اپڈیٹ ہاتھ میں ہوتی ہے۔ ۔ ۔ اب نہیں معلوم غالب پر کیا کیا کچھ کر ڈالا ہے۔ ۔ ۔ بہتر ہے اس کی تفصیل خود جویریہ ہی کی زبانی کچھ تو یہاں سے معلوم کر لی جائے ۔ ۔ ۔ اصل مسودہ ابھی ممکن ہے مزید مراحل سے بھی گذرے لیکن جلد ہی لائبریری سائٹ پر جگمگائے گا ۔

:)

وقفہ ۔ ۔ ۔ اگلی قسط آنے تک

Emad Nastaleeq Update

May 20th, 2008 by Nabeel

AssalamOAlaikum,
I had posted about the Farsi-style Nastaleeq font Umad Nastaleeq. Its creator Jawad has brought about many improvements in the font and some problems regarding nuqta placement have been fixed. Please note that name of the font has also been changed from Umad Nastaleeq to Emad Nastaleeq.

Download Emad Nastaleeq font

السلام علیکم،

کچھ عرصہ قبل میں نے فارسی طرز نستعلیق کے عماد نستعلیق (Umad Nastaleeq) فونٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ اس فونٹ کے خالق جواد نے اس کے کئی نقائص کو دور کرکے اسے بہتر بنایا ہے۔ اب اس میں نقطہ پلیسمنٹ اور بڑی ے کے مسائل کافی حد تک دور ہو گئے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اس فونٹ کا نام Umad سے Emad نستعلیق کر دیا گیا ہے۔

عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

محفل فورم پر شاکرالقادری صاحب نے عماد نستعلیق فونٹ کا استعمال کرکے ہی ایک تحریر کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے جو کہ ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔

urdu_emad_nastaleeq.gif

Urdu version of phpFusion

May 4th, 2008 by Nabeel

banner.gif

AssalamOAlaikum,

Although there are now several good software available for creating Urdu forums and blogs, still one misses an easy and general pupose software which could be used out of the box for Urdu content management. Urdu Joomla 1.0.12 has been around for a while but its somewhat complicated use has hampered its wider adoption.

Some days ago a member of the Mehfil forum, Qahar Ali Shah translated the language files of abother popular content management system phpFusion which paved the way for the creation of its Urdu package. I am presenting the Urdu package of phpFusion in this post. I have made the following changes to the default phpFusion package to create its Urdu version: – Unicode-related changes in the database handling – Complete integration of Urdu OpenPad inside edit areas – Urdu support also in the TinyMCE wysiwyg editor – Urdu customization of styles

phpFusion is easier in use compared to joomla and it already contains numerous features in its default installtion such news management, forums, picture gallery, links database, shout box etc.

Download Urdu version of phpFusion
View the demo of Urdu phpFusion

السلام علیکم،

اگرچہ اردو زبان میں فورم اور بلاگ بنانے کے لیے کئی اچھے سوفٹویر منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن کسی ایسے آسان کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے جس کی مدد سے ایک عام استعمال کی اردو ویب سائٹ بنانا ممکن ہو۔ اگرچہ اردو جملہ 1.0.12 کی شکل میں ایک اچھا اردوکونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم موجود ہے لیکن جملہ کے استعمال میں پیچیدگی اس کی مقبولیت کی راہ میں حائل رہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل محفل فورم کے ایک رکن قہار علی شاہ رند نے ایک اور مقبول کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پی ایچ پی فیوژن کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ فراہم کر دیا تو اس سے اس سوفٹویر کے اردو پیکج کی تیاری کا رستہ ہموار ہو گیا۔ اور آج میں آپ کے سامنے پی ایچ پی فیوژن کا اردو پیکج پیش کر رہا ہوں۔ پی ایچ پی فیوژن میں اردو کسٹمائزیش کے لیے ذیل کی تبدیلیاں کی گئی ہیں:

– ڈیٹا بیس ہینڈلنگ میں یونیکوڈ کے اعتبار سے تبدیلیاں – ایڈٹ ایریاز میں اردو اوپن پیڈ انٹگریشن – اردو یوزر نیم کی گنجائش – وزی وگ ٹائنی ایم سی ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ – سٹائلز کی اردو کسٹمائزیشن

پی ایچ پی فیوژن استعمال میں جملہ کی نسبت قدرے آسان ہے اور اس کی خاص بات یہ اس کے ساتھ انسٹال ہونے والی فیچرز کی تعداد ہے۔ پی ایچ پی فیوژن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں نیوز منیجمنٹ، فورم، تصاویر کی گیلری، روابط کی ڈیٹابیس اور شاؤٹ باکس وغیرہ شامل ہیں۔ جملہ کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں صرف نیوز منیجمنٹ شامل ہوتی ہے اور باقی تمام فیچرز کے لیے علیحدہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ذیل میں اردو پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن اور سیٹ اپ کی تفصیل درج ہے:

نوٹ

اس بات کا خیال رکھیں کہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے درست آپریشن کے لیے ذیل کی شرائط ضروری ہیں:

– اس کی ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہو – ویب ہوسٹ پر پی ایچ پی کی mbstring ایکسٹنیشن انسٹال ہوئی ہوئی ہو

اردو پی ایچ پی فیوژن انسٹال کرنے کے لیے اس کی تمام فائلیں ویب ہوسٹ کی روٹ میں کاپی کریں اور اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اس کے یوآرایل کو وزٹ کریں۔ اس طرح ذیل کی تصویر کے مطابق اردو پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن کا آغاز ہو جائے گا۔

install_start.jpg

انسٹالیشن کے پہلے صفحے پر ڈیٹابیس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس سے اگلے صفحے پر ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کی جاتی ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

install_admin_password.jpg

اگلے صفحے پر انسٹالیشن مکمل ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور setup.php کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایت دی جاتی ہے۔

install_finish.jpg

setup.php فائل کو حذف کرنے یا اس کا نام بدلنے کے بعد آپ اردو پی ایچ پی فیوژن کے صفحہ اول کی جانب آ سکتے ہیں۔

phpfusion_home.jpg

پی ایچ پی فیوژن کے سیٹ اپ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے اس کے ایڈمن اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں اور منتظم پینل ربط پر کلک کریں۔ اس طرح آپ ایڈمن سیکشن میں آجائیں گے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، پی ایچ پی فیوژن کے ایڈمن سیکشن میں ایک کثیر تعداد میں سیٹنگز کے ذریعے اس میں تبدیلیاں لانا ممکن ہے۔

phpfusion_admin01.jpg

میں یہاں ان آپشنز کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا، البتہ چند بنیادی سیٹنگز کے بارے میں ذیل میں لکھ رہا ہوں۔p[ur](urdu).

وزی وگ ایڈیٹر

phpfusion_admin02.jpg

phpfusion_wysiwyg.jpg

پی ایچ پی فیوژن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں اس کے نیوز ایڈیٹر میں سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر فعال کیا جاتا ہے۔ اس کی جگہ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کرنےکے لیے ایڈمن سیکشن میں نظام کا انتظام پر کلک کریں۔ وہاں متفرقات سیکشن میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کو منتخب کرکے نیوز ایڈیٹر میں وزی وگ ایڈیٹر فعال کیا جا سکتا ہے۔ میں نے پی ایچ پی فیوژن میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کا اردو سپورٹ والا ورژن شامل کر دیا ہے۔ اس طرح وزی وگ ایڈیٹر میں اسی طرح آسانی سے اردو لکھنا ممکن ہو گیا ہے جیسے کہ اردو اوپن پیڈ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔

سائٹ یو آر ایل اور ای میل سیٹنگز

phpfusion_siteurl.jpg

پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن کے بعد اس کے ایڈمن سیکشن میں سائٹ کا یوآرایل درست کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر آپ یوزرز کی اردو پی ایچ پی فیوژن سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے ای میل کی تصدیق کی شرط رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے smtp سرور کا ایڈریس اور اس کا یوزر نیم اور پاسورڈ فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میں نے اس میں جی میل کی سیٹنگز استعمال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ صحیح نہیں چلی تھیں۔ اس کے بعد میں نے اس کی جگہ خالی چھوڑ دی تو کنفرمیشن کی ای میل صحیح موصول ہونے لگی۔ اگر آپ کی سائٹ پر ای میل کنفرمیشن صحیح کام نہ کرے تو آپ اس کی شرط ختم کر سکتے ہیں اور صرف بصری تصدیق (visual confirmation) کی شرط باقی رکھ سکتے ہیں۔

اردو پی ایچ پی فیوژن ڈاؤنلوڈ کریں

اردو پی ایچ پی فیوژن کا ڈیمو ملاحظہ کریں

Urdu Version of phpBB 3 Released

April 10th, 2008 by Nabeel

urdu_phpbb3.jpg

AssalamOAlaikum,

I feel pleasure in announcing the release of the Urdu version of the phpBB 3 forum software. This is the result of the hard work of my friends Shakir-ul-Qadree and Muhammad Kashif Majeed. This package contains the Urdu version of the phpbb 3.0 software without any extra modifications, but another pre-modded package containing several useful modifications including a portal is also planned.

Download Urdu phpBB 3.0 (zip-format)
Download Urdu phpBB 3.0 (rar-format)

السلام علیکم،

پی ایچ پی بی بی 3 فورم سوفٹویر کا اردو پیکج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ ہمارے دوستوں سید شاکرالقادری اور محمد کاشف مجید کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس پیکج میں پی ایچ پی بی بی 3 میں کسی اضافی موڈ کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔ لیکن ایک ایسے اردو پیکج کی تیاری جاری ہے جس میں پورٹل سمیت کئی مفید موڈ شامل ہوں گے۔ اس پیکج کو اس کی تیاری مکمل ہونے پر علیحدہ سے ریلیز کیا جائے گا۔

اردو محفل فورم پر اس سلسلے میں سید شاکرالقادری کی تحریر پڑھیں

zip-format.gif

rar-format.gif

Umad Nastaleeq Font

April 1st, 2008 by Nabeel

umad_nastaleeq.jpg

AssalamOAlaikum,

A quiet member of the Mehfil forum Jawad has stolen the show by creating a Farsi style Nastaleeq font for Urdu. This is the first Farsi style OpenType Nastaleeq font with complete support for Urdu characters. All credit goes to Jawad.

Download Umad Nastaleeq Font

السلام علیکم،

محفل فورم کے ایک رکن جواد نے فارسی طرز نستعلیق میں اردو فونٹ بنانے کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ یہ فارسی طرز نستعلیق میں پہلا فونٹ ہے جس میں اردو حروف کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔

عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں